پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد نکل آئیگا،عادل حفیظ

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد نکل آئیگا،عادل حفیظ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی بہت جلد نکل آئے گا،عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیا ہے، توجہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے پر ہے۔، 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو شکست دینگے۔

پاکستان کی واضح پالیسیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے پر ہے۔ آئندہ مالی سال میں مفت تعلیم، صحت، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو شکست دینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1