حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اسلام کا پرچم بلند کیا،علماء کرام

حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے اسلام کا پرچم بلند کیا،علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام مرد و عورت کو مساوی حقوق دیتا ہے،کشمالہ طارق
لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی)کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ انٹر کالجیٹ مباحثوں کی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق تھیں۔ اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر، پروفیسر محمد نذیر، پروفیسر منیزہ سعید، ایم ایس ڈاکٹر علی رزاق،ایڈیشنل ڈین ڈاکٹر بشری سہیل،ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی کشمالہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مرد و خواتین میں تفریق نہیں کرتا بلکہ دونوں کو مساوی انسانی حقوق حاصل ہیں اور ہمیں اپنے دین کی پیروی کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے لانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی کو نظر انداز کر کے قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ملازمت کی جگہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

تاہم ورکنگ خواتین کی ہراسمنٹ معاشرے کا اہم مسئلہ ہے،صرف خواتین ہی نہیں بعض اوقات مرد حضرات کو بھی ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا دونوں وفاقی محتسب کو شکایت کر نے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دیں، آگاہی کیلئے بینرز آویزاں کریں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا وقت کے ساتھ ساتھ خواتین میں حقوق کی آگاہی میں خاطر خواہ بہتری آئی،جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے۔ انہوں نے طلبا وطالبات پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ امیرالدین میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات نے تدریس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اس سلسلے میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی کا کردار انتہاء لائق تحسین ہے۔ انہوں نے آٹھویں انٹرا کالجیئٹ چیمپین شپ کے شرکاء کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


لاہور(نمائندہ خصوصی)جامع مسجد گلزارخان کالا خطائی روڈ حاجی کوٹ شاہدرہ لاہور میں شان صدیق اکر کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ممتاز عالم دین، عظیم محقق مولانا عبدالحق خان بشیر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری شبیراحمد عثمانی، مولانا محمدسجاد، مولانا محمدحمزہ احسانی، حا فظ زین العابدین، معروف نعت خوان حافظ محمدابوبکر خان ودیگر علماء نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ علماء نے مسلمانوں کے خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کی اشاعت اسلام کے لیے بے پناہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ سیدنا صدیق اکبراپنے دورخلافت میں اس وقت کے جھوٹے مدعی نبوت مسلیمہ کذاب اور فتنہ ارتداد ومنکرین زکوۃ کا قلع قمع کرکے دنیا میں اسلام کا پرچم بلند کیادین اسلام کی اشاعت کے لیے سیدنا ابوبکرصدیق ؓ کے کارنامے اسلامی تاریخ کے ماتھے کا جھومرہیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھاجائیگا۔ مولانا عبدالحق بشیر خان نے کہا کہ سیّد نا صدیق اکبرؓ وہ شخصیت ہیں جن کے بارے رحمۃ اللعالمین ؐنے فرمایا کہ میں دنیا میں سب لوگوں کے احسانات کا بدلہ چکا دیا ہے۔