تحریک انصاف نوجوانوں کو روزگار فراہم کریگی،علی امتیاز

تحریک انصاف نوجوانوں کو روزگار فراہم کریگی،علی امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر منعقدہ تنظیمی کنونشن میں علی عباس بوبی کی قیادت میں ہزاروں یوتھ کے نوجوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض احسن طریقے سے نبھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، تنظیمی کنونشن میں ہزاروں عہدیداران کی شرکت پی ٹی آئی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی، نوجوان مستقبل کے لیڈر ہیں جو ملک بھاگ دوڑ سنبھالیں گے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا۔
علی امتیاز