انسٹیٹیوٹ آفپبلک ہیلتھ اور ورچوئل یونیورسٹی میں باہمی تعاون کامعاہدہ

انسٹیٹیوٹ آفپبلک ہیلتھ اور ورچوئل یونیورسٹی میں باہمی تعاون کامعاہدہ

  



لاہور (جنرل رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے درمیان سوموار کے روز ایک معاہدہ طے پا گیا جس کی رو سے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور VUP مشترکہ ٹریننگ اور کیپیسٹی بلڈنگ کے پروگرام ترتیب دیں گے اور دونوں اداروں کے اساتذہ اور طلبہ دونوں اداروں کے وسائل سے استفادہ کر سکیں گے۔ ورچوئل یونیورسٹی IPH میں آن لائن سسٹم بنانے میں ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی۔مزید برآں دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اپنی اکیڈمک کوالیفیکیشن بہتر بنا نے کیلئے فراہم کردہ مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ (BoM) IPH اورسابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کا کہنا تھا کہ IPH بیماریوں کی روک تھام کرکے صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے پبلک ہیلتھ کی اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں، جامعات اور عالمی ادارہ صحت سے مشترکہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔معاہدے کی یادداشت پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد مقبول، ریکٹر VUP نعیم طارق اور ڈین IPHپروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور ڈین VUPپروفیسر ڈاکٹر مسرور الہٰی نے دستخط کئے۔

معاہدہ

مزید : میٹروپولیٹن 1