50ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط منظور نہیں،مجاہد مقصود

50ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط منظور نہیں،مجاہد مقصود

  



لاہور (سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران لاہور(رجسٹرڈ)حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے پچاس ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی مہیا کرنے کی شرط کو نامنظور کرتے ہیں حکومت فوری طور پر اس شرط کو واپس لے،دوسری صورت میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف 26فروری بروز بدھ فوارہ چوک شاہ عالمی میں بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تاجروں کے گھروں کے چولہے بند کرنے کا پورا پروگرام بنایا ہے۔حکومت کے ظالمانہ ٹیکس نظام کی وجہ سے ایک طرف تاجر شدید پریشان ہیں تو دوسری جانب مارکیٹیں بھی ویران ہوتی جارہی ہیں۔26فروری کے بعد احتجاج کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1