ضلعی افسران کے امتحانی مراکز اور سبزی منڈیوں کے دورے
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے افسران نے سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان روڈ،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی اوراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاچھا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے نیلامی ریٹس کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، فروٹ و سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، معیار اور فراہمی کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈیوں میں تجاوزات کا صفایا کرایا جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول علی رضا آباد کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے امتحانی مرکز گورنمنٹ عارف ہائیر سکینڈری سکول کینٹ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شہدا اے ایس پی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اوراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے جلو موڑ ہائر سکینڈری سکول کا دورہ کیا۔افسران نے طلبا کے لئے امتحانی مراکز میں بیٹھنے کے انتظامات، کرسیوں، پینے کے لئے پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
منڈیاں دورے