مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے مفادات ایک ہیں،ہمایوں اختر

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے مفادات ایک ہیں،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے کاروبار میں دیرینہ پارٹنرز ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مفادات ایک ہیں، کرپشن میں پی ایچ ڈی کرنے والی اپوزیشن مل کر بھی وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں ہیں، اس جماعت میں دوسری جماعتوں کی طرح آمریت نہیں بلکہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وراثتی طور پر عہدوں کی تقسیم ہوتی ہے جبکہ تحریک انصاف جمہوری عمل سے گزری ہے۔ تحریک انصاف ایک ادارہ ہے ا ور انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے۔

ہمایوں اختر

مزید : میٹروپولیٹن 1