طبی کانفرنس اطباء کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے،عمران فیاض

طبی کانفرنس اطباء کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے،عمران فیاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نیشنل کونسل فار طب اور پاکستان طبی کانفرنس نے طب اور طبیب کے لیے ہمیشہ خلوص نیت کے ساتھ اقدامات کیے اور طب و طبیب کی فلاح و بہبود کا عملی بیڑا اٹھایا ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اورحکیم محمد افضل میو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک طب و طبیب کیلئے کیے گئے نمایاں کاموں میں کونسل کے ذاتی دفتر کے لیے اراضی کا حصول این آئی ایچ کے اشتراک سے ضروری یونانی ادویات کو مرتب کرنا، این آئی ایچ کے اشتراک سے عام امراض اور طب یونانی کتاب کو مرتب کرنا قومی طبی فارما کو پیا کے مونو گراف کی پہلی جلد کی اشاعت کے بعد دوسری جلد کی تیاری، پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے اطباء کو مطب بنانے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار طب کے صدر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری،حکیم وید جمیل خان،حکیم عبدالواحد شمسی، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم حافظ محمد یونس سمیت تمام اراکین کونسل کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
عمران فیاض