لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کریں،چودھری منظور حسین

لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کریں،چودھری منظور حسین

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ایس ای ساؤتھ سرکل لیسکو چودھری منظور حسین نے کہا ہے کہ برقی لائنوں کی مرمت کے دوران سیفٹی آلات کا خاص خیال رکھا جائے اور ایس ڈی اوز خود نگرانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت ڈویژن میں سیفٹی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ایکسیئن کوٹ لکھپت ڈویژن شہزاد چٹھہ، ایس ڈی او کاہنہ قربان علی، ایس ڈی او لیسکو نشتر کالونی جنید اقبال سمیت کوٹ لکھپت ڈویژن کے ملازمین اور صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ای لیسکو ساؤتھ سرکل چودھری منظور حسین نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کے حکم پر ساؤتھ سرکل میں بجلی کی سپلائی کو ہر ممکن بہتر بنانے اور بلاتعطل سپلائی کے لئے بڑے پیمانے پر برقی لائنوں کی مرمت، ٹرانسفارمروں کی اَپ گریڈیشن اور گلی محلوں میں کیبلز اور سپلائی لائنوں کی مرمت و تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے لئے لائن سٹاف شب و روز فیلڈ میں کام کر رہا ہے جس کے لئے جہاں بجلی کے ضیاع کا خاتمہ اور لائن لاسز میں کمی واقع ہو گی وہاں بجلی کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے لائن سٹاف سیفٹی آلات کی عدم دستیابی تک ہرگز کام نہ کریں اور سیفٹی معیار کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی لائنوں کی مرمت سے زیادہ مقدم لائن سٹاف کی زندگیاں ہیں۔ اس لئے ایس ڈی اوز سیفٹی کام کی خود نگرانی کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

چوہدری منظور

مزید : میٹروپولیٹن 1