مارکیٹو ں میں ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک نعیم

مارکیٹو ں میں ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک نعیم

  



لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور بھر کی مارکیٹوں میں تجاوزات کے اژدھا م کی وجہ سے تاجر برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے جس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔میرا یہ مشن اور سلوگن ہے کہ بازار صداں کاراں میں میرے تاجر بھائیوں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار بازار صداکاراں شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک نعیم نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاہمیں بجلی کے بے ہنگم تاروں،سیکیورٹی سمیت بازار صداں کاراں میں پارکنگ کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی جانب کی دفعہ احباب اختیار کی توجہ مبذول کروائی ہے،امید ہے کہ تاجر بھائیوں کو اس حوالے سے خوشخبری سننے کو ملے گی۔

ملک نعیم

مزید : میٹروپولیٹن 1