اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کھیوٹ مٹیشن ایشوز فوری حل کرنیکا حکم

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کھیوٹ مٹیشن ایشوز فوری حل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے انمائندے سے)اراضی ریکارڈ سنٹر میں التواء کا شکار کھیوٹ میٹشن ایشو کا نوٹس لے لیاگیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغرجوئیہ نے ہدایت جاری کر دی۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ریونیو سٹاف کی اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجودگی کو100فیصد پابندی کیساتھ یقینی بنانے اور کھیوٹ مٹیشن ایشو کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
عرصہ درازسے اراضی ریکارڈ سنٹر کھیوٹ ایشو میں آنیوالے مسائل کا زمہ دار ریونیو سٹاف کو ٹھہرا رہا تھا اور ریونیو سٹاف اس کوتاہی کی ذمہ داری اراضی ریکارڈ سنٹر پر ڈال رہا تھا۔پانچوں تحصیلوں کے ریونیو سٹاف کو کھیوٹ میٹشن ایشو کی لسٹ فراہم کر دی گئی اور ان کی حاضری سے لیکر روزانہ کی کارگردگی کی بھی رپورٹ مرتب کی جانے لگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاھور محمد اصغر جوئیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک انٹرسٹ اور عوام الناس کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔