سیدنا صدیق اکبرؓ کی عدالت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،اشرفجلالی

سیدنا صدیق اکبرؓ کی عدالت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،اشرفجلالی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ”باغ فَدک“ کے موضوع پر تاریخی ”عدالتِ سیدنا صدیق اکبر ؓ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا، صدارت حضرت پیر سید عامر سلطان شاہ نے کی جبکہ الحاج صوفی غلام سرور گوندل مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عوام و خواص کے جمِ غفیر میں تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کی عدالت کو متنازعہ بنا کر اسلام دشمن قوتیں اپنا ایجنڈا مکمل کر دینا چاہتی ہیں۔

اب تک نیوز چینل پر مبینہ طور حضرت صدیق اکبر ؓ کی عدالت پر تنقید کرنے والی ملعونہ کو گرفتار نہ کیے جانے پر عاشقانِ رسول ؐ اور محب وطن پاکستانیوں میں دن بدن تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1