ایل ڈی اے کا غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کریک ڈاؤن 13مسمار 3سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے قائد اعظم ٹاؤن،فیروز پورروڈ اور جیل روڈکے علاقے میں کارروائی کر کے 13 عمارتیں مسمار اورتین سربمہر کر دیں۔مین مادر ملت روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 251فائیو اے ون پر غیر قانونی عمارت مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر509فور بی ون پر قائم عمارت مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر 311 تھری سی ون پر تعمیر کی جانے والی عمارت جزوی طور پر مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر433ٹو سی ٹو پر قائم عمارت مسمار کرد ی۔پلاٹ نمبر13فور سی ٹو پر قائم عمارت جزوی طور پر مسمار کردی۔پلاٹ نمبر 1191ون ڈی ٹو جزوی طور پر مسمار کر دی۔مین کالج روڈ پر واقع پلاٹ نمبرتھری ون سی ون پر قائم عمارت سربمہر کر دی۔ریحان گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی دکانیں اور ہال مسمار کردیا۔نیو کاہنہ میں شہروز بلڈنگ کے قریب غیر قانونی دکان اور ہال مسمار کر دیا۔دلو خورد میں ایک غیر قانونی دکان اور شیڈ جزوی طو رپر مسمار کر دیئے۔پانچ نمبر سٹاپ فیروز پورروڈ پر قائم ایک غیر قانونی عمارت سربمہر کردی۔کچا جیل روڈ پر واقع تین غیر قانونی عمارتیں بھی مسمار کردیں اورایک غیر قانونی کمرشل عمارت مسمار کردی۔ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔