وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،طاہر ڈوگر

وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،طاہر ڈوگر

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طا ہر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مستحکم کرنے اور مہنگائی وبے روزگاری پر قابوپانے کیلئے خود مانیٹرنگ کریں،موجودہ حالات میں بھی کرپشن اور اقرباء پروری وذخیرہ اندوزی سمجھ سے بالاتر ہے،پاک بنگلہ دیش سیریز کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان میں اللہ کے فضل وکرم سے دہشتگردی کمزور ہوچکی ہے،بجلی وگیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بغیر روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہے،حکومت کو بیرونی پالیسیوں کو مسترد اور میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی۔

طاہر ڈوگر

مزید : میٹروپولیٹن 1