حکومتی نااہلی کرپشن سے بھی زیادہ خطرناک ہے،سجاد نذیر

حکومتی نااہلی کرپشن سے بھی زیادہ خطرناک ہے،سجاد نذیر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے کرپشن سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے ڈیڑھ سال کی مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے نااہل حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ سیاسی تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔ ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی کے لندن سے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سجاد نذیر

مزید : میٹروپولیٹن 1