زیر زمین پانی نکالنے والوں سے ایکوافر چاجز وصول کئے جائیں گے

زیر زمین پانی نکالنے والوں سے ایکوافر چاجز وصول کئے جائیں گے

  



لاہور(پ ر)لاہور شہر میں زیرزمین پانی نکال کر استعمال کرنے والوں اور فروخت کرنے والوں کو ایکوافر چارجز کا بل اداکرنا ہوگا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق لاہور شہر میں 20 ہزار سے زائد انڈسٹریز اور دوسری جگہوں پر زیر زمین پانی نکال کر استعمال کیا جارہا ہے ان سب کو ریگولیٹ کرنے کیلئے واساکی جانب سے 20 فروری سے 19مارچ تک رعایتی پیریڈ دیا جارہا ہے تمام قانونی پیچیدگیا ں ختم کرکے طریقہ کا ر آسان بنایا گیا ہے فارم واسا کے تمام ریونیو آفس کے علاوہ لاہور چیمبر میں بھی دستیاب ہونگے، ایکوافر چارجز کی وصولی کیلئے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈ ی سے منظوری ہو چکی ہے یہ

بات وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے واسا ہیڈ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد عزیر نے تمام انڈسٹریز اور ادارے،پرائیویٹ آفس،ہوٹل، رہائشی کالونیاں ایسی جگہیں جہاں زیر زمین پانی نکال کر استعمال یا فروخت کیا جارہا ہے اس سکیم فائدہ حاصل کرتے ہوئے ریگولیٹ کروالیں اور لائسنس حا صل کر لیں۔رعائتی پیریڈکے بعد دوران چیکنگ پکڑے جانے والوں کو جرمانے کے ساتھ ریگولیٹ کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ ایکوافر چارجز کی وصولی سے زیر زمین آبی ذخائر کے استعمال میں کمی واقع ہوگی پانی کی بچت ہوگی،اور واسا کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1