ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کلین اینڈ گرین مہم کے سفیر بن گئے

ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کلین اینڈ گرین مہم کے سفیر بن گئے

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی معظم اقبال سپرا صوبے بھر میں گرین اینڈ کلین مہم کے سفیربن گئے۔ صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کو شجرکاری سے سجادیا گیا اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف ڈی جی پلرا معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر جہاں باغبان بن گیا وہاں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آنیوالے سائلین کو بھی گرین اینڈ کلین مہم کا حصہ بنا دیا اراضی ریکارڈ سنٹر سمندری کا ایس ای ا وعتیق رندھاوا نے اپنے ہاتھوں سے انتہائی دلکش اور خوبصورت موسم کے پھولوں سے پی ایل آر اے کانام لکھ ڈالا۔ منظر دیکھ کر ساتھی اہلکار اور سائلین بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

مہم سفیر

مزید : میٹروپولیٹن 1