غریب طبقہ بجلی،گیس کے بل بھرنے کی سکت کھو بیٹھا،جواد احمد

غریب طبقہ بجلی،گیس کے بل بھرنے کی سکت کھو بیٹھا،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی ورکرز سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے وعدے نہیں عملی شکل نظر آنی چاہیے، آٹے، دال، چینی، گھی، سبزی،چاول کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی دینی چاہئیں ملک کے 99فیصد متوسط طبقے کو اعدادو شمار کے گورکھ دھندے سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے ان کے لیے تو یہ بات زیادہ ا ہم ہے کہ عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی ملے اور ان کا چولہا چلتا رہے جس کے ساتھ وہ بچوں کی تعلیم،صحت اور روز مرہ ضروریات کے اخراجات پورے کر سکیں لیکن عملی طور پر ڈبل ڈیجٹ مہنگائی کے اس دور میں ایسا کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

غریب اور متوسط طبقہ بڑھتے ہوئے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر ہے اور غریب طبقہ اپنے بچوں کو سکولوں سے اٹھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1