حکمران اپوزیشن کو چھوڑ کر کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں،اشرف بھٹی

حکمران اپوزیشن کو چھوڑ کر کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جتنی توجہ حکومتی وزراء اپوزیشن کی قیادت سے کیڑے نکالنے کی طرف دے رہے ہیں اس میں سے اگر تھوڑی سی توجہ وہ اپنے اپنے محکموں کو بھی دیدیں تو شاید ان میں کوئی بہتری آ جائے حکومت کا ہر وزیر مشیر چاہے وہ وفاقی ہو یا پھر صوبائی وزیر ہو وہ اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے صرف اور صرف اپوزیشن لیڈر شپ پر بے بنیاد الزمات اور کیچڑ اچھالنے پر ہی لگے ہوئے ہیں اگر وہ یہی انرجی حکومتی امور بہتر کرنے کی طرف دین تو شائد ملکی حالات بہتر ہو جائیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان یہ بتائیں کہ کیا فیصل آباد میں پندرہ سو لوگوں کو کتوں نے نہیں کاٹا اور کیا لاہور شہر جس میں ہم سب رہ رہے ہیں یہاں کے سب سے بڑے سٹی چینل سٹی فورٹی ٹو پر روزانہ کی بنیادوں پر یہ خبر نشر نہیں ہو رہی ہے کہ آج کتے کے کاٹے جانے والوں کی تعداد درجنوں سے بھی اوپر ہو گئی ہے وہ بتائیں کہ ایسی خبروں پر وہ اپنے وزیر اعلی پنجاب کے متعلق کیا کہیں گے ہم ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ دوسرون کے صوبوں کی حکومتی کارکردگی پر ٹانگ اڑانے کی بجائے اپنے صوبے کی حکومت کی طرف توجہ دیں تو ان کے لئے یہی بہتر ہو گا اگر حکومتی وزراء نے ہمارے چیئرمین کے خلاف من گھڑت بیان بازی کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر ہم ان کے حلقوں میں جا کر ایسا احتجاج کریں گے کہ ان کو لگ پتہ جائے گا۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1