ججز کے متعلق متنازعہ بیان،فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مستعفی ہوں،عظمیٰ بخاری

ججز کے متعلق متنازعہ بیان،فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مستعفی ہوں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق متنازعہ بیان کا معاملہ،مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور ان کی فیملی کی جاسوسی کرانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ کے مطابق حکومت نے میری فیملی کی مخبری کیلئے برطانیوی کمپنی کی خدمات حاصل کی۔جسٹس فائز عیسی نے کہابرطانوی کمپنی کو میری فیملی کی مخبری کیلئے رقم سرکاری خزانے سے ادا کی گئی۔جسٹس فائز عیسیٰ کے حکومت پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے ججز کے سامنے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے متعلق متنازع بیان فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی مشاورت سے دیا تھا۔عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل آزاد نہیں ہو سکتا۔ یہ ایوان وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1