اورنج ٹرین سبسڈی پر ایک کھرب 93ارب سے زائد رقم خرچ ہو گی

اورنج ٹرین سبسڈی پر ایک کھرب 93ارب سے زائد رقم خرچ ہو گی

  



لاہور (عامر بٹ سے)محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی بیس سالہ سبسڈی سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کابھجوادی، مرتب کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت سبسڈی کی مد میں 2040 تک ایک کھرب 93 ارب 55 کروڑ 68 لاکھ 58 ہزار 397 ادا کرے گی۔ سبسڈی سے متعلق رپورٹ پر پریشان حکومتی ذمہ داران نے سر پکڑ لیا۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے موجودہ سال میں 12 ارب 72 کروڑ سبسڈی کا تخمینہ لگایا ہے۔ 2021 سے 2040 تک ہر سال میٹرو ٹرین پر 9 ارب 51 کروڑ سے زائد سبسڈی دینا پڑے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 30 روپے رکھنے کے حوالے سے 20 سالہ تخمینہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے 2024 سے 2036 تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض ادا کرے گی۔رپورٹ کے مطابق9 کھرب 53 ارب سے زائد رقم کا مقروض صوبہ پنجاب سالانہ 6 ارب 28 کروڑ روپے قرض پر سود ادا کرے گا۔پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر پہلی ملکی لائٹ ریل کے قرض پر سود ادا کرے گی۔

سبسڈی

مزید : میٹروپولیٹن 1