عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم، پاکستان میں ڈیزل 13روپے تک سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم، پاکستان میں ڈیزل 13روپے تک سستا ہونے کا امکان

  



اسلام آباد (این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی سے ڈیزل خریداری 13 روپے 30 پیسے کم قیمت پر ہوئی ہے، پیٹرول خریداری کا اوسط ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے لیٹر کم رہا ہے۔یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کا امکان موجود ہے۔ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے اور عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کے سبب حکومت پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کم

مزید : صفحہ اول