مودی پھر سفارتی آداب بھول گئے،ٹرمپ کی بجائے انکی اہلیہ کو لے کر آگے بڑھ گئے

  مودی پھر سفارتی آداب بھول گئے،ٹرمپ کی بجائے انکی اہلیہ کو لے کر آگے بڑھ گئے

  



نئی دہلی(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔تاہم اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گئے۔نریند مودی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر ان کی اہلیہ کو لے کر آگے بڑھ گئے۔مودی نے امریکی خاتون اول کا ہاتھ پکڑا تو چھوڑا ہی نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ دیکھتے رہ گئے جب کہ مودی میلانیہ ٹرمپ کو لے کر آگے بڑھ گئے۔امریکی صدر بھارت میں استقبال کے موقع پر مودی کی حرکت پر منہ دیکھتے رہ گئے۔

سفارتی آداب

مزید : صفحہ اول