پاکستان کا اینٹی ٹیررفنانسگ کردار قابل تعریف: چین

        پاکستان کا اینٹی ٹیررفنانسگ کردار قابل تعریف: چین

  



بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے، ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، وائرس کے خلاف لڑائی میں چین اور ایران مل کر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور وبا کو شکست دینے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی سفارشات کا احترام کریں۔

چین

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا ؤجنگ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کامنصوبہ ہے، پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیاہے پوراکریں گے۔تفصیلات کے مطابق شعبہ توانائی کودرپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار کے افتتاحی سیشن سیشن سے چینی سفیر یا وجنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک کے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کاعمل جاری ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہر شعبے خصوصاشعبہ توانائی میں تعاون کیاجارہاہے، پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پوراکریں گے، معیشت کی ترقی میں اصلاحات کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وائرس پر قابو پانے اور علاج میں کامیاب ہو رہا ہے۔دوسری طرف چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے کہا ہے کہ چینی حکومت کی کروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھر پور سراہتے ہیں، پاکستان کی عوا م اور سیاسی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑی ہے، کرونا وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے،اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی،پاکستانی طلباء کو بھر پور سہولیات فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں جبکہ چینی سفیر نے کہا پاکستانی طلباء ہمارے لئے بہت عزیز ہیں، انکو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،کیسز کی تعداد کافی کم ہو گئی ہیں۔

چینی سفیر

مزید : صفحہ اول