پیپلز پارٹی کا انور منصورکے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا انور منصورکے الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے الزامات پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر الزام تراشی کے بعد انور منصور کا بار کونسل نے استعفیٰ مانگا۔ ان کے الزامات کے پیچھے کون تھا؟ اس کی تحقیق کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے جبکہ وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی گھر جانا چاہیے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر بتائیں کہ وہ جاسوس یا احتساب بیورو کے سربراہ ہیں؟ انہوں نے تین مختلف ٹوپیاں پہن کر بیٹھے ہیں۔ ایسٹ ریکوری یونٹ مشکوک ادارہ، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے۔

پی پی ک

مزید : صفحہ اول