گندم کے بعد چینی کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم

گندم کے بعد چینی کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے گندم کے بعد اب چینی اور مختلف اقسام کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ڈ یو ٹی بھی ختم کردی۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے ذریعے 28 جون 2019ء کو جاری کردہ ایس آر او نمبر میں ترامیم کی گئی ہے۔اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے تحت ایف بی آر نے چقندر سے تیار کردہ چینی و دیگر ا قسا م کی خام چینی کی درآمد پر عائد 40 فیصد ریگولیٹری ختم کردی ہے۔اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں چینی کی دستیا بی کو یقینی بنانا اور رمضان المبارک کے دوران چینی کی معقول قیمت پر دستیابی کے حوالے سے پیشگی اقدام ہے تاکہ اگر ضرورت پڑے تو چینی درآمد کی جاسکے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

مزید : صفحہ اول