صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت مکمل کرکے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں،دفتر خارجہ

  صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت مکمل کرکے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں،دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت مکمل کر کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں۔دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخطوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -