پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات میں مزید استحکام چاہتے ہیں، امریکہ

  پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات میں مزید استحکام چاہتے ہیں، امریکہ

  



کراچی (این این آئی)امریکی سفیر پال ڈبلیو جونزنے کہا ہے کہ کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان طویل عرصے سے شاندار سفارتی و تجارتی تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور دوطرفہ تجارت کو روزز بروز فروغ حاصل ہورہاہے جو خو ش آئند امر ہے،ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،یہ بات انہوں نے امریکا کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی سٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا اور سابق چیئرمین عارف بالاگام والا سے ملاقات کے موقع پر کہی، امریکی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستانی تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، حکومت پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

امریکی سفیر

مزید : صفحہ اول