نواز شریف کی ہارٹ سرجری کی اطلاعات درست نہیں، ذاتی معالج

  نواز شریف کی ہارٹ سرجری کی اطلاعات درست نہیں، ذاتی معالج

  



لندن(این این آئی) ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ہارٹ سرجری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی کیتھرائزیشن ہونی ہے جس کا وقت طے کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ابھی کوئی سرجری نہیں ہو ئی اورمیڈیا میں اس حوالے سے آنے والی اطلاعات درست نہیں۔نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے مناسب وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملکی کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے لاہور کے دفتر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نوازشریف

مزید : صفحہ اول