عمران نیازی ملکی معیشت دماغ نہیں زبان سے چلارہے ہیں: شہباز شریف

      عمران نیازی ملکی معیشت دماغ نہیں زبان سے چلارہے ہیں: شہباز شریف

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ نوکریاں جنگل اور سکون قبر دیگی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم، یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست؟۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول