وزیر اعظم کا 28فروری کو کراچی کا دورہ متوقع

  وزیر اعظم کا 28فروری کو کراچی کا دورہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان 28 فروری کو ممکنہ طور پر کراچی کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 28 فروری کو ممکنہ طور پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -