وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج بروز منگل ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو بجلی کے بل کے طریقہ کار اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں دیامیر بھاشا ڈیم پر واپڈا سکیورٹی فورس کیلئے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری ہوگی۔ کابینہ آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفو ں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی جبکہ انڈس واٹر کمشنر کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020ء پر بریفنگ دی جائے گی۔ خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس

مزید : صفحہ اول