خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع

  خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیراگون سٹی سکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماخواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع کردی،دوران سماعت فاضل جج نے راستوں کی بندش پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ راستوں کی بندش سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں،یہ سکیورٹی عدالت کے لئے نہیں کسی اور مقصد کے لئے لگائی گئی ہے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی رخصت کے باعث ایڈمن جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،خواجہ سعد رفیق کواسلام آباد ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیا گیاجبکہ ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ روز اس کیس میں خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کوخراب طبیعت کے باعث ایمبولینس پرعدالت میں پیش کیاگیا،عدالتی حکم پر قیصر امین بٹ کی حاضری کا عمل مکمل کیاگیا،خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس کے باعث پیش نہیں ہوسکے، ان کی حاضری معافی قبول کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا، کیس میں گواہ پٹواری ریاض حسین اور پٹواری نذیر احمد،عدنان یاسین ایڈیشنل ریکارڈ کیپر عزیز بھٹی ٹاؤن اور خالد مشتاق ریکارڈ کیپر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پٹواری پیش

مزید : صفحہ آخر