ججز کام کیساتھ صحت کا بھی خیال رکھیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

ججز کام کیساتھ صحت کا بھی خیال رکھیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ جوڈیشل افسر کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں، وہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہمارے جج عدالتوں اور چیمبرز میں دیر تک کام کرتے ہیں، زیادہ دیر تک عدالتوں اور دفاتر میں کام کرنے سے ججز کا لائف سٹائل بہت متاثر ہوتا ہے، لمبے اوقات کار اور سخت محنت کی وجہ سے جوڈیشل افسران کی صحت متاثر ہو سکتی ہے اس لئے ججز اپنے لئے بھی کچھ وقت نکالیں اور روزمرہ ورزش کو لازمی اپنائیں،چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی ہمارے ججز کو سیکھنے کے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے، جوڈیشل افسران اکیڈمی سے سیکھے ہوئے قوانین اور علم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور قوانین میں ہونے والی ترامیم اور نئے آنے والے قوانین پر عبور حاصل کریں،افتتاحی سیشن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس اور ڈی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان نے بھی شرکت کی۔

صحت کا خیال

مزید : صفحہ آخر