شہباز تتلہ قتل، اسد بھٹی کی بازیابی کیلئے فائل واپس چیف جسٹس کو ارسال

  شہباز تتلہ قتل، اسد بھٹی کی بازیابی کیلئے فائل واپس چیف جسٹس کو ارسال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے شہبازتتلہ اورایس ایس پی مفخرعدیل کیس میں زیرحراست اسد بھٹی کی پولیس سے بازیابی کے لئے دائر درخواست مزیدسماعت کے لئے مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری کوبھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی۔سی سی پی او کی طرف سے اس درخواست کا جواب داخل کردیاگیاہے،جس کے مطابق اسد بھٹی شہباز تتلا قتل کیس میں نامزد ملزم ہے، اسد بھٹی مفرور ہے پولیس کے پاس نہیں ہے، اس کوگرفتار کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ درخواست گزار زید سرور بھٹی کا موقف ہے کہ اس کا بھائی 15فروری کو خود پولیس کے سامنے پیش ہوا،اسے آج تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیاہے،اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے،فاضل جج نے کہا کہ اس کیس کی جسٹس شہرام سرور چودھری سماعت کر چکے ہیں، اس لئے مناسب ہو گا یہ درخواست بھی سماعت کے لئے جسٹس شہرام سرور چودھری کو بجھوا دی جائے،فاضل جج نے کیس جسٹس شہرام سرور چودھری کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے مزید سماعت آج 25فروری پر ملتوی کردی۔

شہباز تتلہ کیس

مزید : صفحہ آخر