آشیانہ سکینڈل،شہباز شریف کے شریک ملزم بسم اللہ انجینئرنگ کے شاہد شفیق کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں میاں شہباز شریف کے شریک ملزم بسم اللہ انجینئرنگ کے شاہد شفیق کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے 4 مارچ تک جواب طلب کر لیا،جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ کے روبروشاہد شفیق کے وکیل اشتر اوصاف علی نے موقف اختیار کیا کہ سپارکو کنسٹرکشن کے مالک منیر ضیاء اور علی سجاد بھٹہ کی ضمانت بھی منظور ہوچکی ہے،ریفرنس میں 104 گواہ شامل جبکہ صرف 9 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں،دو سال سے گرفتار ہوں لیکن ٹرائل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، قانون کے مطابق جب ٹرائل تاخیر کا شکار ہو تو ملزمان کو قید نہیں رکھا جاسکتا، ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
آشیانہ سکینڈل