عورت مارچ رکوانے کیلئے درخواست ڈی آئی جی آپریشنز سے جواب طلب

عورت مارچ رکوانے کیلئے درخواست ڈی آئی جی آپریشنز سے جواب طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈ پر عورت مارچ رکوانے کے لئے دائر درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز کو جواب سمیت طلب کرلیا، درخواست گزار شہری کے وکیل نے عدالت میں موقف اخٹیار کیا کہ 8 مارچ کومال روڈ پر عورت مارچ ہونے جا رہا ہے جس کے لئے خفیہ فنڈنگ کی گئی ہے، ایف آئی اے نے بھی پہلے عورت مارچ میں اداروں کے خلاف سرگرمیوں اورانہیں سوشل میڈیا پروائرل کرنے کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کیا،مال روڈ پر مظاہرے کرنے پرپابندی عائدہے،جس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا،ریاست مخالف ایجنڈے کو روکنے اورقانون پر عمل کرانے کاحکم جاری کیا جائے، عدالت نے اس درخواست پرڈی آئی جی آپریشن کو 27 فروری کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔

عورت مار

مزید : صفحہ آخر