آٹا اور چینی کی قلت کیخلاف دائردرخواستوں پرحکومت سمیت مدعاعلیہان کونوٹس جاری

آٹا اور چینی کی قلت کیخلاف دائردرخواستوں پرحکومت سمیت مدعاعلیہان کونوٹس ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے آٹا اور چینی کی قلت کے خلاف دائردرخواستوں پروفاقی اورپنجاب حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ عدالت نے نیب اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بھی آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے کے روبروجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود شوگراورآٹاملوں نے اپنے سٹاک کی تفصیلات عدالت پیش نہیں کیں،پنجاب حکومت نے شوگراورآٹامافیاکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، ایکسپورٹ اور سمگل کی گئی چینی اور آٹے کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

آٹا،چینی کیس

مزید : صفحہ آخر