پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری

پتنگ بازی پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی اور کائٹ فلائنگ ترمیمی ایکٹ مجریہ 2009 ء کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا،محمد رفیق عامر نے اپنی درخواست میں چیف سیکرٹری،سیکرٹری کلچر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ 2009ء میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترامیم کر کے پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی، پابندی عائد کرنے سے لاکھوں لوگوں کے روزگار متاثر ہو گئے ہیں۔
پتنگ بازی

مزید :

صفحہ آخر -