شمیم شوگرملز کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کیا جائے،عدالت کا کمشنر ان لینڈ ریونیو کو حکم

  شمیم شوگرملز کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کیا جائے،عدالت کا کمشنر ان لینڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی شمیم شوگر ملز کی انکم ٹیکس کی ریکوری کے نوٹس کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے کمشنر اپیلز ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ شمیم شوگرملز کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کیا جائے،عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو حکم امتناعی کی درخواست پر بھی فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،جسٹس شاہد کریم نے شمیم شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں کمشنر ان لینڈ ریونیو اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ شمیم شوگر ملز کو ایف بی آر نے 2014 ء کے انکم ٹیکس کی ریکوری کا نوٹس بھجوایا، ایف بی آر کی طرف سے مئی 2019ء کو بھجوائے گئے نوٹس میں 66 لاکھ 29 ہزار 837 روپے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا کہاگیاہے،ان لینڈ ریونیو ٹربیونل نے 30 جولائی کو ٹیکس کی رقم کا پانچ فیصد ادائیگی کی شرط پر حکم امتناعی جاری کیا، ایف بی آر کے بھجوائے گئے غلط ریکوری نوٹس کے خلاف ٹربیونل میں زیر سماعت اپیل التوا کا شکار ہے، کمشنر اپیل کو کیس پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے اوراپیل کے حتمی فیصلے تک حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
کمشنر ان لینڈ

مزید :

صفحہ آخر -