لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے،لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 29فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں اور ان کے حامیوں کی ووٹرزسے رابطوں میں تیزی آگئی ہے،امیدواروں کے تعارفی کارڈ اورپمفلٹ تقسیم ہورہے ہیں لاہور ہائی کورٹ نے بھی انتخابات کے پیش نظر29فروری کو عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ اور تمام علاقائی بنچوں پر کام نہ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، اس وقت صدرکی نشست پر تین امیدوارمقصودبٹر، طاہرنصراللہ وڑائچ اور ولائت چودھری مدمقابل ہیں،مقصود بٹر اور طاہر نصراللہ وڑائچ دونوں پاکستان بارکونسل کے رکن ہیں۔ ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔
انتخابی مہم