فردوس عاشق کی با تیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

  فردوس عاشق کی با تیں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ

  



جامشورو (آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے ہیں، ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں،ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں،6 ماہ کیا ایک ایک منٹ اہم ہے۔ پیر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کا سوال کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سند ھ حکومت کیلئے 6 ماہ اہم ہیں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کرتے ہیں،ہمار ے لئے ایک ایک منٹ اہم ہے،معاون خصوصی کی باتوں پر دھیان نہیں دیتے، عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی بات ایک کان سے سن کر دوسر ے کان سے نکال دیتے ہیں، اور جب تک لوگوں کا اعتماد ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ

مزید : صفحہ آخر