سعودی عرب کی پاکستانیوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستانی، بھارتی اور درست برطانوی، امریکی یا شینجِن ویزا رکھنے والے تمام درخواست گزاروں کیلئے ایک سے زائد بار داخلے کے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی یا ان ممالک کا ویزا رکھنے والے افراد ایک سال مدت کے اس ویزا کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔تاہم یہ ویزا حج کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔ایک سال مدت کا ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو اپنے ساتھ درست کریڈِٹ کارڈ رکھنا ہوگا تاکہ وہ 18 ہزار روپے کے برابر ویزا فیس ادا کر سکیں جبکہ نقد رقم قابل قبول نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ ویزا آن ارائیول حاصل کرنے والے شہری ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے، تاہم وہ ایک سے زائد بار داخل ہو سکیں گے۔
ویزا