نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کر نے کی بجائے مفرور ہے،مریم اورنگزیب

  نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کر نے کی بجائے مفرور ہے،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے رویے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے ،عمران صاحب کے حسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لئے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کے معاملے میں نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ پیر کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا نام نیازی گھٹ جوڑ جوڑ کا ثبوت ہے،نیب نیازی گھٹ جوڑ نے بے گْناہ عوام اور ملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے،نیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام ثبوت نیب کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ وہ ثبوت کہاں ہیں؟ کیوں عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا رہے؟،امید ہے کہ عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گی اور بے گناہوں کو ان کا حق ملے گا، اخلاص اور ایمانداری پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنا ظلم ہے،کسی کو ناحق زنداں میں رکھنا بہت بڑا ظلم ہے،امید ہے کہ عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گی اور بے گناہوں کو ان کا حق ملے گا۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر