الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

  الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

  



اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔پیر کو سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ٗ ایک رکن اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پانچ ارکان کی رکنیت بحال کی گئی،ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی۔سینیٹر رانا محمود الحسن،رکن سندھ اسمبلی عبد الروف کھوسو کی رکنیت بحال کی گئی۔ امیر فرزند خان،پختون یار خان،فیصل امین خان، محمد شفیق،میر کلام خان کی رکنیت بحال۔ارکان کی رکنیت بحال سے متعلقہ سپیکرز اسمبلیوں اور چیرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا۔29 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر