چوہدری محمد طفیل کلو کی رسم قل ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت

چوہدری محمد طفیل کلو کی رسم قل ادا، سینکڑوں افراد کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک پاکستان کے نامور کارکن اور بانی پاکستان قائد محمد علی جناح کے معتمد ساتھی چوہدری محمد طفیل کلو کی رسم قل گزشتہ روز ریحان ہاؤس وحدت روڈ پر ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ معروف عالم دین قاری محمد یٰسین نے فلسفہ موت و حیات اور مغفرت کے موضوع پر خطاب کیا اور مرحوم کے درجات میں بلندی کیلئے دعائے بھی کرائی۔ مرحوم کا شمار تحریک پاکستان کے صف اوّل کے کارکنوں میں ہوتا تھا اور قیام پاکستان کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان میں انہیں تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے بھی نوازا۔مرحوم کی رسم قل میں شریک ہونے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی،ڈائریکٹر فنانس ارشد محمود، جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفےٰ،ممتاز دانشور شاعر ڈاکٹر حسین مجروح، افضال ریحان،محب اصغر،چوہدری نصیر احمد کلو،مظفر احمد کلو، چوہدری نثار احمد کلو، لبرل ہیومن فورم کے چیئرمین فیضان خالد، حسن خان، ایاز حمد، حسیب خان، طلعت محمود،نعیم شیخ، ڈاکٹر ناصر سید، ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر طبغور الاسلام گیلانی،رانا عتیق،حیدر علی سمیت ممتاز قانون دان، دانشور، کالم نگار اور صحافی شامل ہیں۔ وہ معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر خلعت النسا کے والد اور ضلعی انتظامیہ کے افسر افضال ریحان کے سسر تھے۔معروف سیاسی رہنماؤں سمیت حکومتی شخصیات،اساتذہ اکرام سمیت تحریک پاکستان کے دیرینہ کارکنوں اور دانشوروں نے چوہدری محمد طفیل کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،اپنے تعزیتی پیغامات میں ان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔ان شخصیات نے چوہدری محمد طفیل کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
طفیل کلو کی رسم قل

مزید :

صفحہ آخر -