سندھ بورڈ نے کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل کردیا

سندھ بورڈ نے کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل کردیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک کے کمپیوٹر سائنس کے نصاب میں تبدیلی کردی، نئے تعلیمی سال سے نیا نصاب پڑھایا جائے گا۔محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں نویں جماعت میں 15 سال پرانا نصاب پڑھایا جا رہا تھا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق طلبہ کو نئے تعلیمی سال میں نیا نصاب پڑھایا جائے گا، نیا نصاب جدید طرز پر بنایا گیا ہے۔کمپیوٹر سائنس کے نئے نصاب میں جدید ٹیکنالوجی کا ذکر شامل کیا گیا ہے۔

نصاب تبدیل

مزید : صفحہ آخر