ملک میں سیاست کا مطلب خدمت نہیں صرف تجارت ہے،اکرم ربانی

      ملک میں سیاست کا مطلب خدمت نہیں صرف تجارت ہے،اکرم ربانی

  



لاہور (پ ر)سابق صوبائی وزیررانا اکرام ربانی نے کہا ہے کہ سیاست کو عبادت کا درجہ دینے اور قوم کی خدمت کا ذریعہ سمجھنے والوں کو ہمیشہ کے لئے نا اہل قرار دے دیا جائے، پاکستان میں سیاست کا مطلب عبادت یا خدمت نہیں بلکہ صرف اور صرف تجارت ہے۔ایسے لوگوں کو یا ملک بدر کر دینا چاہئے یا قید تنہائی میں رکھنا چاہئے تاکہ ان کے ”جرائم“ دوسروں کو منتقل نہ ہو سکیں۔ یہاں سب تجارت بن چکا ہے۔ علماء کی صحت دیکھ کر بھی اس کا اندازہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک کھلے خط میں یہ بھی کہا کہ لیڈر قوم کے لئے رول ماڈل ہوتا ہے ان کا سائیکل سے لینڈ کروزر تک کا سفر ان گنت جائیدادیں ہیں۔ شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ دیکھ کر دودھ والا پانی ملائے گا، ادویات میں بھی ملاوٹ کی جائے گی۔ دوسری طرف سیاست کو عبادت سمجھنے والے کا اپنا گھر ہی نہیں ہوتا۔ ان کا کوئی دوست ہوتا ہے نہ رشتہ دار رہتا ہے۔

اکرم ربانی

مزید : صفحہ آخر