خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، نیب پراسیکیوٹر نے مہلت مانگ لی

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، نیب پراسیکیوٹر نے مہلت مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی)سکھر میں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی، نیب پراسیکیوٹر نے مہلت مانگ لی، رضا ربانی نے عدالت کوبتایا بنچ میں شامل جج خورشید شاہ کے وکیل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس امجد حسین سہتو اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل خصوصی بنچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران خورشید شاہ کی جانب سے عدالت میں ملک کے معروف قانون دان و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور مکیش کمار کارڑا پیش ہوئے،سماعت کے دوران خورشید شاہ کے وکلاء نے مختصر دلائل دیئے تاہم نیب کے پراسیکیوٹر نے ضمانت کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کا جواب دینے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی،تاہم عدالت نے ان کی درخواست پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -