مقبول بٹ اور افضل گوروشہید کی برسی پر تصاویر شیئر کرنیوالے فیس بک اکاؤنٹس بند
سدھنوتی (این این آئی)مقبول بٹ شہیداور افضل گوروشہید کی برسیاں فیس بک کے لیے بھی درد سر بن گئی،متعددفیس بک اکاؤنٹس معطل سمیت ایک ماہ کیلئے پاپندیاں عائد کردی گئیں،شہریوں کا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ سے اکاؤنٹس بحالی کا مطالبہ،وممتاز کشمیری راہنماؤں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی برسیوں کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرپاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر سمیت دنیا بھر موجود ان رہنماؤں کے ہم وطن کشمیری مداحوں کی جانب سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تصاویر،ویڈیوز اور تحریری مواد شیئرکرنے پر فیس بک انتظامیہ نے فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز اور گروپس سے شیئر کیا گیا مواد ہٹاتے ہوئے اکاؤنٹس ایک ماہ اور متعدد اکاؤنٹس ڈس ایبل کردیے،فیس بک انتظامیہ کی جانب اس دہرے معیار پر صارفین میں غم وغصے کی لہرپائی جاتی ہے،شہریوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ فیس بک نے متعدد بھارتی شہریوں کو بھرتی کررکھا ہے جو جان بوجھ کر فیس بک ے مواد ہٹا کر کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کمیونٹی سٹینڈرڈ کا بہانہ بنا کر ہمارے رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ فیس بک کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اکاؤنٹس بحال کرتے ہوئے جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے میں کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے،شہریوں نے انفرادی سطح پر معاملہ فیس بک کے سپورٹس بکس میں اٹھانے کی کوشش بھی کی ہے،فیس بک نے اکاؤنٹس بحال نہ کیے تو دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل ہوں گے۔
اکاؤنٹ